پاکستان
28 فروری ، 2016

لاہور:گھر کی چھت گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق

لاہور:گھر کی چھت گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق

لاہور ......لاہور میں بند روڈ پر ایک گھر کی چھت گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈبل سڑکاں بند روڈ پر ایک مکان کی مرمت کے دوران اس کا ملبہ ساتھ والے مکان کی چھت پر رکھا جا رہا تھا، بوسیدہ چھت ملبے کا بوجھ نہ سہہ سکی اور نیچے آ گری۔

ملبے تلے دب کر 22 سالہ آمنہ جاں بحق جبکہ اس کی ماں 50 سالہ کوثر بی بی شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :