02 مارچ ، 2016
کراچی........ دی نیوز نے ملک کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی 50 بااثر اور طاقتور خواتین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
ملکی آبادی میں خواتین کا تناسب 52 فیصد ہے جبکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ملکی ترقی میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کے پیش نظرانگریزی روزنامے دی نیوز نے ملک کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی پچاس بااثر خواتین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
لوگ ویب سائٹ http:women.thenews.com.pk پرجاکر ان خواتین کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس ووٹنگ کے ذریعے سب سے بااثر اور طاقتور خواتین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس کا اعلان کیا جائے گا ۔