02 مارچ ، 2016
اسلام آباد.......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فول پروف سیکورٹی ملنے کے بعدہی پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےپاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت کے دوران سیکورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت فول پروف سیکورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد ہی دی جا سکتی ہےاور یہ ضمانت دینا صرف بھارتی حکومت کی ہی نہیں، آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی سی بی چیئرمین سے مشاورت کے بعد رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔