پاکستان
02 مارچ ، 2016

کراچی:تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع

کراچی:تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع

کراچی.........کراچی میں آئندہ 36گھنٹوں کے دوران شہر میں گرد آلود تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرد چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ بلوچستان میں بارش کے باعث لورالائی اور کوئٹہ کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،جبکہ بارش کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح بہتر ہونے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے برساتی نالوں کے گردونواح میں مقیم آبادی کو 2روز کے لیے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے ،جبکہ رواں ماہ میں ملک میں معمول سے زیادہ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ایران کےجنوب مشرق میں اگلے ہفتے کے وسط سے ہوا کا کم دبائو بننے کا امکان ہے،ہوا کے کم دبائو کے اثرات بلوچستان اور سندھ میں واضح ہونگے۔

مزید خبریں :