03 مارچ ، 2016
اسلام آباد........دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعہ پر الزامات لگائے گئے تو بدقسمتی ہوگی ، واقعہ پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ،اس کے دورہ بھارت کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔
اسلام آبادمیں نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے بتایاکہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، اقوام متحدہ کی قرارداوں کے تحت کوئی بھی ملک داعش کو اسلحہ فروخت نہیں کرسکتا ، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے مطلوبہ اضافی شواہد ابھی تک فراہم نہیں کیے، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ایٹمی صلاحیت ملک و قوم کی حفاظت اور بیرونی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئےہے ۔