03 مارچ ، 2016
کراچی..........بعض تجزیہ کاروں نے مصطفیٰ کمال کے الزامات ماضی سے زیادہ سنگین قرار دے دئے۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کاروں کے سامنے یہ سوال اٹھایا گیا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کیا ایم کیو ایم پر ماضی میں لگائے گئے الزامات سے زیادہ سنگین ہیں اور ان کا کیا اثر ہوگا؟
سلیم صافی، شہزاد چودھری اور بابر ستار نے کہا کہ الزامات ماضی سے زیادہ سنگین ہیں جبکہ مظہر عباس، افتخار احمد اور حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ایسے الزامات پہلے بھی سامنے آتے رہے اور ان کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ امتیاز عالم نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔