03 مارچ ، 2016
کراچی.........کراچی ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ پیش آیا ، ایک نامعلوم شخص جناح ٹرمینل کی دیوار پھلانگ کر طیارے میں گھس گیا۔ اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نامعلوم شخص کو طیارے میں داخل ہونے سے پہلے ہی پکڑلیا گیا تھا۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق طیارے میں داخل ہونے والے شخص کو غیرملکی طیارے کے عملے نے پکڑا۔