پاکستان
12 جنوری ، 2012

پیر صبغت اللہ راشدی آٹھویں پیر پگارا منتخب

پیر صبغت اللہ راشدی آٹھویں پیر پگارا منتخب

پیر جو گوٹھ… پیر صبغت اللہ راشدی آٹھویں پیر پگارا منتخب ہو گئے ہیں۔ پیر صبغت اللہ راشدی ، جنہیں راجا سائیں بھی کہا جاتا ہے، پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ مرحوم کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ انکا انتخاب حروں کے خلفاء کے اجلاس میں کیا گیا۔ حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا حرکت قلب بند ہونے سے لندن کے نجی اسپتال میں منگل کی رات کو انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر بعد پیر جو گوٹھ میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حر جماعت کے 16 خلفاء کے بڑے خلیفہ قادر بخش منگریو ہیں۔ قادی بخش منگریو کی رہائش پیر جوگوٹھ میں ہے۔حر جماعت کے 16 خلفاء میں سے 15 پاکستان میں اور ایک خلیفہ انڈیا میں ہیں۔پیر صاحب پگارا کی تدفین کے بعد حروں کے خلفا کا اجلاس پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی درگاہ پر منعقد ہوا جس میں ہشتم پیرپگارا کے بارے میں غور کیا گیا اور پیر صبغت اللہ راشدی کو آٹھواں پیر پگارا منتخب کر لیا گیا۔

مزید خبریں :