پاکستان
03 مارچ ، 2016

پی ایس 76 دادو تھری پر ضمنی الیکشن، پی پی کامیاب

پی ایس 76 دادو تھری پر ضمنی الیکشن، پی پی کامیاب

دادو.........سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 76 دادو تھری پر آج ہونے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، عوامی اتحاد کے امیدوار نے ووٹنگ سے پہلے ہی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

پی ایس 76 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کےامیدوار انجینئرعبدالعزیز جونیجو نے بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار انجینئر عبدالعزیز جونیجو نے 45 ہزار 441 ووٹ سے زائد ووٹ حاصل کئے، جبکہ اُنکے مدمقابل آزاد امیدوار امید علی جونیجو صرف 428 ووٹ حاصل کرسکے۔

مزید خبریں :