04 مارچ ، 2016
کوئٹو.......گزشتہ سال اپریل کے مہینے سے متحرک ایکواڈور کاآتش فشاں ایک بار پھر سے جاگ اُٹھا ہے جس میں نہ صرف دہکتا لاوا بہہ رہا ہے بلکہ اس میں سے خارج ہونیوالا دھواں اور راکھ آسمان پر کئی میٹر بلندی تک چھائے ہوئے ہیں۔
Tungurahuaنامی اس آتش فشاں سے خارج ہوتا دھواں اور راکھ آسمان پر 5ہزار میٹر بلندی تک پھیل چکا ہے جس سے نہ صرف علاقے میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں بلکہ لوگوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
آتش فشاں پہاڑ کے متحرک ہو جانے کے بعد ایکواڈور کی وزارت ماحولیات نے کو ٹو پاکسی قومی پارک کو بند کر دیا ہے اور آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اگلنے کے پیشِ نظر علاقے کے شہریوں کو ہوشیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔