کاروبار
06 جون ، 2012

سی این جی کی ہڑتال بلا جواز ہے، سیکریٹری پیٹرولیم

سی این جی کی ہڑتال بلا جواز ہے، سیکریٹری پیٹرولیم

اسلام آباد … سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے کوئی نیا ٹیکس سی این جی پر عائد نہیں کیا، سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال بلا جواز ہے اور اسے فوری ختم کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کے جاری اعلامیے کے مطابق اعجاز چوہدری نے عائد نہیں کیا اور فنانس بل میں گیس انفراسٹرکچر ٹیکس میں بتدریج اضافے کی تجویز تمام شعبوں کیلئے ہے۔ اعجاز چوہدری کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن گیس کی کھپت کے حوالے سے غلط اعداد و شمار کا سہارا لے رہی ہے اور اس کی طلب روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گیس کی تقسیم، ٹیرف اور ٹیکس کے حوالے سے سی این جی شعبے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا اور ان تمام حقائق کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کو بھی آگاہ کیا گیا مگر افسوس ہے کہ جواب مثبت نہ ملا ۔

مزید خبریں :