06 مارچ ، 2016
مہمند ایجنسی......مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے فائرنگ کی ، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کی بندوقیں خاموش کر دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے آج شام سیکورٹی فورسز کی زیارت چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ یہ چیک پوسٹ مہمند ایجنسی کے علاقے شمشئی میں واقع ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی جس کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کسی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔