پاکستان
06 مارچ ، 2016

مخالفین زرداری کو پیپلزپارٹی سے الگ دیکھنا چاہتے ہیں، سعید غنی

مخالفین زرداری کو پیپلزپارٹی سے الگ دیکھنا چاہتے ہیں، سعید غنی

کراچی......پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ مخالفین آصف علی زرداری کو پیپلزپارٹی سے الگ دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارے لیڈر ملک سے بار ہیں تو ن لیگ کو تکلیف ہوتی ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ کارکنوں نے شہادت دے کر پیپلز پارٹی کو آگے بڑھایا، اس ملک میں برائیوں کی جڑ پیپلز پارٹی نہیں، اتنی شہادتوں کے بعد بھی مخالفین پی پی سے خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جنرنلوں کے لئے کیا کیا بولتا رہا کسی کو تکلیف نہیں ہوئی، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔سعید غنی کاکہنا تھا کہ چوہدری نثار 2012 میں آپریشن کے مخالف ہو گئے تھے، آج چوہدری نثار دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں خود کو نمائندہ سمجھ رہے ہیں، اگر اس ملک سے دہشت گردی ختم کرنی ہے تو پی پی کو ساتھ ملانا ہوگا۔

سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عدالتوں کا سامنا کیا، نواز شریف اور ان کی حکومت نے کبھی عدالتوں کا سامنا نہیں کیا۔

مزید خبریں :