06 مارچ ، 2016
کراچی...... سندھ پولیس میں 32 کروڑ روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے، یہ رقم سندھ پولیس کی انویسٹی گیشن برانچ کے لیے رکھی گئی تھی لیکن یہ رقم آپریشنز برانچ کے افسروں نے نکال لی۔
32 کروڑ میں سے 16 کروڑ روپے ایک ہی دن میں کیش کرا لیے گئے، 7 کروڑ روپے سکھر کے ایک بے نامی اکائونٹ میں منتقل کیے گئے، یہ اکائونٹ سکھر کے ایک فلنگ اسٹیشن کا تھا، جس کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کی نہیں۔
یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ چار چھوٹے اضلاع مٹھی، دادو، کشمور اور مٹیاری پولیس کو ضرورت سے زیادہ رقم فراہم کی گئی ہے۔