انٹرٹینمنٹ
06 جون ، 2012

عامر خان کا ڈاکٹروں کی بدعنوانیوں کو موضوع بنانے پر معذرت سے انکار

عامر خان کا ڈاکٹروں کی بدعنوانیوں کو موضوع بنانے پر معذرت سے انکار

ممبئی … بھارتی سپر اسٹار عامر خان نے اپنے ٹی وی شو پر ڈاکٹروں کی بدعنوانیوں کو موضوع بنانے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ بالی ووڈ ایکٹر عامر خان کے پہلا ٹی وی شو ستیا میو جئے تے کا موضوع بھارتیوں کو درپیش دیگر مسائل ہیں، اور وہ ہر ہفتے ایک الگ مسئلے کو شو میں پیش کرتے ہیں۔ستیا میو جئے تے کی چوتھی قسط میں انہوں نے ڈاکٹروں کی بدعنوانیوں کو موضوع بنایا تھا ،جس کے بعدبھارت میں ڈاکٹروں کی تنظیموں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور معافی طلب کی ہے۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس شو کے ذریعے ان کے پیشے کی توہین کی گئی ہے اور عامر خان کو اس سلسلے میں معافی مانگنی چاہئے۔ تاہم عامر خان نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معافی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ڈاکٹری کے پیشے کی توہین انہوں نے نہیں بلکہ غلط کام کرنے والے ڈاکٹروں نے کی ہے۔

مزید خبریں :