دنیا
07 مارچ ، 2016

داعش نے لیبیاکے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا، بان کی مون

داعش نے لیبیاکے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا، بان کی مون

نواک شوٹ.......... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش کی کاروائیوں میں اضافے نے ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مغربی اور شمالی افریقہ کے دورے کے دوران بان کی مون نے موریطانیہ میں اپنے بیان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں اپنے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ داعش لیبیا میں بتدریج جڑیں مضبوط کر رہی ہے جس کی وجہ سے لیبیا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ لیبیا میں فوری طور پر قومی اتحادی حکومت کا قیام ضروری ہے۔ اس ملک میں استحکام پوری دنیا کے لئے مفید ہو گا۔واضح رہے کہ سرت اور اس کے اطراف ، بن غازی کے ایک حصے اور طرابلس کے مغربی حصے پر داعش کا قبضہ ہے اور بتدریج اس قبضے کو وسیع کر رہی ہے۔

لیبیا میں امریکا، برطانیہ، اٹلی اور فرانس کی اسپیشل کمانڈو یونٹیں موجود ہیںاور یہ ممالک لیبیا میں بّری آپریشن کرنے کے لئے بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :