دنیا
07 مارچ ، 2016

2015:دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں خواتین اسپیکرز کی تعداد میں اضافہ

 2015:دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں خواتین اسپیکرز کی تعداد میں اضافہ

نیویارک .......... انٹر پارلیمانی یونین نے کہا ہے کہ 2015ءمیں دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں خواتین اسپیکرز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود خواتین ارکان پارلیمنٹ کی تعدا میں صرف 0.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ”ویمن ان پارلیمنٹ2015ئ“کے عنوان سے جاری انٹر پارلیمانی یونین کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے اراکین میں سے خواتین ارکان پارلیمنٹس 22.6 فیصد ہیں۔

انٹرپارلیمانی یونین نے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ بننے کی شرح میں ہونے والی پیش رفت میں رکاوٹ اس طرح آئی ہے کہ 2013ءمیں خواتین ارکان پارلیمنٹ بننے کی شرح1.3 تھی جبکہ گزشتہ پورے عشرہ کے دوران مجموعی بڑھوتری6.4 پوائنٹس رہی ہے۔ جبکہ 2015ءمیں بڑھوتری کی یہ شرح بہت سست روی کا شکار رہی۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق پائیدار ترقی کے نئے اہداف کے تحت 2030ءمیں خواتین اور لڑکیوں کی پارلیمانی برابری کا ہدف بہت مشکل ہوگیا ہے اور اس حوالے سے پیش رفت مایوس کن ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے273 سپیکرز میں سے خواتین سپیکرز کی تعداد 49 ہے۔

انٹرپارلیمانی یونین نے پارلیمنٹس میں خواتین کی بطور ارکان شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اس ضمن میں عوام الناس اور خواتین کی سوچ میں تبدیلی لانے اور مسئلے کا تخلیقی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :