06 جون ، 2012
کراچی … سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ سی این جی ایسو سی ایشن نے کل بھی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این جی ڈیلرز ایسو سی ایشن نے کل ملک بھر میں اسٹیشنز بند رکھنا اور عوام کا ساتھ دینے والے اسٹیشن کے مالک کو کمیونٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسو سی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کل کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے گا، اگر کوئی اسٹیشن کھلا تو اس کے مالک کو کمیونٹی سے نکال دیں گے۔