08 مارچ ، 2016
کراچی .......جےیو پی نورانی کےسیکریٹری جنرل اویس نورانی کا کہنا ہے کہ سب سےپہلے مولانا شاہ احمد نورانی نےایم کیو ایم کو ’را‘ کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ الطاف حسین40ہزار لوگوں کےقاتل ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس نورانی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کےذریعے اِن ہاؤس تبدیلی لا کر گورنر راج کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے تحفظ خواتین قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسلام اور آئین کے منافی قرار دیا۔ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ یہ قانون عورت اور مرد دونوں کی تذلیل ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے کام نہیں لینا تو انہیں گھر واپس بھجوا دیا جائے۔