پاکستان
09 مارچ ، 2016

وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے،وزیراعظم اورآرمی چیف خطےکی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب میں جاری خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں 20 ملکوں کےسربراہان شرکت کریں گے۔رعد الشمال نامی فوجی مشقوں کا آج آخری دن ہےاس موقع پرداعش سمیت دہشتگرد تنظیموں سے مقابلےکے لئے لائحہ عمل طےکئے جانے کاامکان ہے۔

مزید خبریں :