07 جون ، 2012
لاہور. . .. لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد جا رہے تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا،جس پر انہوں نے گورومانگٹ روڈ کی طرف اپنی موٹر سائیکل بھگا دی۔پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا کیا تو انھوں نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نامعلوم ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ڈیڈ ہاوٴس پہنچا دیا۔