پاکستان
07 جون ، 2012

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک

کراچی… کراچی کے مختلف علاقو ں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد تین ہٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حنیف نامی شخص ہلاک ہوا۔اورنگی ٹاوٴن کے علاقے 14نمبر میں جرمن اسکول کے قریب موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے محمد بشر ہلاک جبکہ ملک فیروز زخمی ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔آرام باغ فرنیچر مارکٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جسے شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :