پاکستان
11 مارچ ، 2016

مصطفیٰ کمال نےاپنی پارٹی میں شمولیت کیلئےرابطہ نہیں کیا،سینیٹر میاں عتیق

مصطفیٰ کمال نےاپنی پارٹی میں شمولیت کیلئےرابطہ نہیں کیا،سینیٹر میاں عتیق

اسلام آباد......ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہیں ، قائد ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے وہ کسی کے اس طرح کے بیانات پر توجہ نہیں دیتے۔

ٹی20ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ قوم اور ملکوں کے درمیان تعلقات برابری کی بنیادپر ہوتے ہیں، بھارتی عوام کو چاہئے کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اپنا رویہ درست کریں، ہمیں کھیل کو کھیل سمجھنا چاہئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے دونوں طرف کے عوام کو ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :