پاکستان
11 مارچ ، 2016

پی ٹی آئی کا این اے 267 میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا این اے 267  میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

اسلام آباد...... پاکستان تحریک انصاف نے این اے 267 جھل مگسی میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں بلوچستان کے چیف سیکریٹری، جھل مگسی اور کچھی کے ڈی سی اوز پر عدم اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے۔

خط میں صوبائی اور ضلعی حکام کی بجائے عدالتی افسران کی بطور آر او اور ڈی آر اوز تعیناتی پر زور دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 98 فیصد ملازمین بشمول ای ڈی او مگسی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ این اے 267 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول فوری طور پر جاری کر کے اپریل ختم ہونے سے قبل انتخابی عمل مکمل کیا جائے کیونکہ مئی اور جون میں متوقع برسات سے مقامی باشندوں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں :