07 جون ، 2012
کراچی… سندھ ،پنجاب اور بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے۔ ہزارہ،مالاکنڈ ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں موسم خوشگوار ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز کی گرد آلود ہواوٴں کے بعد کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ بلوچستان میں تیز آندھی کے بعد گرمی کم ہوئی ہے۔ چمن ،پشین ،لورالائی قلعہ سیف اللہ سمیت کئی شہروں میں موسم آج بھی گرد آلود ہے۔ پنجاب میں بھی بارش کے بعد موسم بہتر ہوا ہے۔ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،وہاڑی اوربہاول پورمیں موسم جزوی ابر آلود ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان ،مالاکنڈ، آزاد کشمیر میں موسم خوشگوار ہے۔