07 جون ، 2012
پشاور… خیبر پختون خوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کوئی پہلا ملزم نہیں جسے سزا ہوئی ہے قانون میں سزا کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں گورنرمسعود کوثر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایف سی آر کے تحت سزا ہوئی ہے اور اسے اپیل کا حق حاصل ہے۔ عدالتیں موجود ہیں جو اس کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ حکومت قبائلیوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔