پاکستان
12 مارچ ، 2016

کراچی: نئے آئی جی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی: نئے آئی جی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی…نئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنی ذمے داریا ں سنبھالتے ہی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہدایت کی ہےکہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن امان پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے تھانے کلچرکو بہتر بنایاجائے۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے نئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو گائیڈ لائن دی۔

ترجمان وزیرا علیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ اے ڈی خواجہ اچھی شہرت رکھنے والے افسرہیں، امید ہے وہ پولیس میں نظم وضبط بہتر بنا نے میں کردار ادا کریںگے۔

قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن امان پرخصوصی توجہ دی جائے اور تھانہ کلچر کو بہتر بنایاجائے۔

مزید خبریں :