12 مارچ ، 2016
لاہور......پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہورمیں 2روزہ قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،وہ اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں اور وفود سے ملاقاتوں کےعلاوہ پارٹی کےاجلاس کی صدارت اور اس سےخطاب کریں گے۔
پیپلزپارٹی کےذرائع کےمطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16مارچ تک اسلام آباد میں قیام کریں گے، اسلام آبادمیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس کے علاوہ کے پی کے اور آزاد کشمیر کےپارٹی اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے،بلاول بھٹوزرداری جمعرات کو لاہور پہنچے تھے،انہوں نےشہباز تاثیر سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے علاوہ سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کےفارم ہاؤس پران کی تیمار داری بھی کی،موسم خراب ہونے کے باعث بلاول بھٹو جمعےکےروز اسلام آباد روانہ نہ ہو سکے تھے۔