پاکستان
07 جون ، 2012

پاکستان کے معاملے میں صبر ختم ہو رہا ہے، لیون پنیٹا

پاکستان کے معاملے میں صبر ختم ہو رہا ہے، لیون پنیٹا

کابل… امریکا کے وزیردفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک افغانستان کا تحفظ مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہاہے۔ کابل میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افغان جنگ اہم موڑ پر ہے۔ افغان جنگ میں بے شمار لوگ کھوئے ہیں لیکن ان کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔ پنیٹا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے تک افغانستان کا تحفظ مشکل ہے اور وہ ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر امریکا کے صبر کی انتہا ہو رہی ہے۔ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حقانی نیٹ ورک سرحد پار سے افغانستان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر سفارتی دباوٴ ڈالیں گے۔

مزید خبریں :