07 جون ، 2012
بیجنگ … عالمی پابندیوں نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے مشکلات پیدا کر دیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن نہیں بن سکتا۔ یہ بات روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے ایس سی او نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ایس سی او کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی ہے لیکن عالمی پابندیاں اٹھانے کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔ ایسی صورتحال میں ایران کی رکنیت کا معاملہ زیر بحث نہیں لایا جاسکتا لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں تنظیم میں شمولیت کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا۔