12 مارچ ، 2016
کراچی ......سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے رابطہ کرلیاہے،ڈاکٹر صغیر کہتے ہیں کہ ایف آئی اے کے سارے سوالات کا جواب دوں گا۔
ڈاکٹر صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے فون پر رابطہ کرکے ملاقات کی درخواست کی ہے۔وہ جو سوالات کرینگے اسکا جواب دونگا۔انھوں نے کہا کہ تنظیمی ساخت کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں کام کررہے ہیں۔
صغیر احمد نے تنظیم کے نام کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ تنظیم کے نام سے متعلق کافی تجاویز آرہی ہیںجس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نئی تنظیم میں جلد بڑی شخصیت کی شمولیت ہوتے دیکھیں گے۔