07 جون ، 2012
ماسکو… روس نے کوفی عنان امن منصوبے کی حمایت کے لئے شام کی اپوزیشن جماعتوں کے حامی ملکوں کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام میں مکمل قیام امن کے لئے ان ملکوں کا اجلاس طلب کرنا چاہیے جو شام کی اپوزیشن جماعتوں پر اثر رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان‘ ترکی‘ ایران‘ عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ملکوں پر مشتمل اجلاس بلانا ضروری ہوگیا۔ یہ ممالک اور تنظیمیں شام کی اپوزیشن جماعتوں پر نہایت اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ سرگئی لاروف نے کوفی عنان منصوبے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روس کوفی عنان امن منصوبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔