دنیا
07 جون ، 2012

امریکہ کا شام کیلئے مزید 12.8 ملین ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن … امریکہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کیلئے 12.8 ملین ڈالر کی امدادکا اعلان کیا ہے جس کے بعد شام کو دی جانے والی امریکی امداد 52 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے شام کے لئے 12.8 ملین ڈالر نئی امداد کا اعلان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں جنیوا میں شام کے حوالے سے ہیومینٹیرین فورم منعقد ہوا۔ نائب سیکرٹری کیلی کلیمنٹس نے فورم میں امریکہ کی نمائندگی کی۔ ترجمان نے کہا کہ کیلی کلیمنٹس نے فورم کے موقع پر شام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید 12.8 ملین ڈالر امداد مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح سیاسی بحران کے دوران شام کیلئے مختص کی جانے والی امریکی امداد 52 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

مزید خبریں :