پاکستان
07 جون ، 2012

کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی

کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی

اسلام آباد… اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ ایفڈرین کیمیکل کوٹہ کے زائد مقدار میں غیرقانونی الاٹمنٹ کے ذمہ دار، سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین ہیں جبکہ گرفتار ملزموں کے خلاف چالان رواں ماہ، ٹرائل کورٹ کو د ے دیا جائے گا، چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی،اے این ایف کے تفتیشی آفیسر بریگیڈئر فہیم نے بتایاکہ اسکینڈل 7.7 ارب روپے کا ہے، وزارت صحت کے 2 ڈرگ کنٹرولرز اور ادویہ کمپنیوں کے 2 عہدے دار گرفتار ہیں، ملزموں کیخلاف چالان رواں ماہ کے آخر تک ٹرائل کورٹ کو بھیج دیں گے، تفتیشی آفیسر نے کہاکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین ، زائد کوٹہ دینے کے ذمہ دار تھے، عدالت نے پوچھا کہ انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا تو تفتیشی آفیسر نے کہاکہ ان کے خلاف ابھی ثبوت اکھٹا کئے جارہے ہیں، بعد میں عدالت نے اے این ایف کو تفتیشی عمل جاری کرھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :