دنیا
07 جون ، 2012

غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیرکامنصوبہ ،امریکہ کی مذ مت

واشنگٹن…امریکہ نے غزہ میں 300نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذ مت کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس منصوبے سے 2003ء کے امن روڈ میپ اور اس کیلئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچنے گا۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اختلافات کی بجائے مذاکرات کا رستہ اختیار کریں۔ واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے بعد مارچ 2010ء سے منقطع ہوگیا تھا۔ اسرائیل نے 1966ء کی جنگ کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا غیر قانونی سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

مزید خبریں :