13 مارچ ، 2016
کولکتا.....قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہمارا پیس اٹیک شاندار ہے، پاکستان آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو اب تک نہیں ہرا پایا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے اس کی ابتداء کریں گے۔
کولکتا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں باونس بیک کرے گی، عالمی ایونٹ میں بھارت کو ہرانے کی ابتدا ٹی 20 سے کریں گے۔