07 جون ، 2012
ماسکو… نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے کہاہے کہ نیٹونے میزائل شکن دفاعی نظام روس کے خلاف استعمال نہ کئے جانے کی قانونی ضمانت دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو اور برسلز کے درمیاں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیٹو نے روس کویہ قانونی ضمانت دی ہے کہ میزائل شکن دفاعی نظام روس کے خلاف استعمال نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ نیٹو اور روس میزائل شکن دفاعی نظام سے متعلق مشترکہ مرکز قائم کریں جو یورپی میزائل شکن دفاعی نظام روس کے خلاف استعمال نہ کئے جانے کا ثبوت ہوگا۔