07 جون ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس… اسرائیلی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کی صورت میں علاقائی جنگ شرع ہوسکتی ہے۔ایرانی ریڈیوکے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق سربراہ مور دوگان نے کہاہے کہ ایران پر حملہ کی صورت میں اسرائیل کی سلامتی کے لئے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو اس خطرناک منصوبے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو پانچ منٹ کے اندر عرب خطے میں طویل جنگ چھڑجائے گی۔ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی غلطی نہ کرے جوکہ ملک کی سلامتی کو خطرناک صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے اور خطے میں جنگ کا باعث ہوسکتی ہے۔