07 جون ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ق کی ایم پی اے ثمینہ خاورحیات نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مینار پاکستان پر کیمپ آفس کے حوالے سے تحریک التوائے کارپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ ثمینہ خاورحیات نے تحریک التوائے کار میں یہ موقف اختیار کیاہے کہ مینار پر پاکستان پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملہ پرایک احتجاجی کیمپ آفس لگایاگیاہے کیمپ آفس لگنے سے خادم اعلی کی سکیورٹی کے پیش نظر پنجاب پولیس نے تمام راستوں کوبند کردیاہے۔مینار پاکستان کے گردونواح میں رہنے والے لوگ محصورہوکررہ گئے ہیں اور سیر کیلئے آنیوالاکوئی بھی شخص مینارپاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔ثمینہ خاورحیات کی تحریک التوائیکار میں کہاگیاہے کہ یہ کیساکیمپ آفس ہے جوعوام کوریلیف دلانے کی بجائے مشکلات پیداکررہاہے۔نام نہاد خادم اعلی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ٹوپی ڈرامہ کررہاہے۔