07 جون ، 2012
اسلام آباد… سینیٹ کی رکنیت سے معطل رحمان ملک کو امور داخلہ کیلئے وزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی ہے۔ محمود اختر صدیقی کی طرف سے رحمان ملک کے خلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ عدالتی حکم پر سینیٹ رکنیت سے معطل ہونے والے رحمان ملک کو مشیر بناکر عدلیہ کی تضحیک کا تاثر دیاگیا ہے، اس پٹیشن میں وفاق،وزیراعظم اور رحمان ملک کو فریق بنایاگیا ہے۔