07 جون ، 2012
لاہور… پنجاب کے وزیرِقانون راناثنااللہ نے رحمان ملک کی مینار پاکستان میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں بندرکاانتظام کرنے کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ ڈگڈگی بجائیں گے اوررحمان ملک ناچیں گے ۔ راناثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک کوآڑے ہاتھوں لیا ،انہوں نے کہاکہ رحمان ملک پریس کانفرنس کے دوران چباچباکربات کررہے تھے وہ بندرکاکرداربخوبی نبھاسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ رحمان ملک کے سائز کی گھاگری اورگھنگرو بھی بنوالئے ہیں، وہ کیمپ میں آئیں ،وہ ڈگڈگی بجائیں گے اوررحمان ملک ناچیں گے۔راناثناء اللہ نے کہاکہ راناآصف نے ابھی استعفا نہیں دیا،جبکہ بجٹ پاس کرانے کے لئے فارورڈ بلاک نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے متعلق انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز نے کرائے خودبڑھا لئے ہیں۔