07 جون ، 2012
لاہور … لاہور کے سروسز اسپتال کے بچہ وارڈ کی نرسری میں لگنے والی آگ سے 3نو زائدہ بچے جاں بحق جبکہ جھلس جانے والے 12نو مولود زیر علاج ہیں جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ لاہور کے سروسز اسپتال کے بچہ وارڈ کی نرسری میں لگنے والی آگ سے ضلعی انتظامیہ نے 3 بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ آگ سے متاثر ہونے والے 12 بچوں کا علاج جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ سروسز اسپتال کے متاثرہ وارڈ کو سیل کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سروسز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ کا کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ ٹیم کو واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ گورنر پنجاب سردار ذولفقار کھوسہ نے بھی سروسز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر ہاوٴس کے ترجمان کے گورنر نے اسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جایا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے تمام اسپتالوں کی بچہ ایمرجنسیز کی الیکٹری فکیشن چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔