دنیا
15 مارچ ، 2016

شام سے فوج واپس بلانے کا روسی فیصلہ مثبت اقدام ہے، چین

 شام سے فوج واپس بلانے کا روسی فیصلہ مثبت اقدام ہے، چین

بیجنگ........چین نے روس کی جانب سے شام سے فوجوںکے انخلاءکو مثبت اقدام قراردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے منگل کومعمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ شام کی جانب سے فوجوں کے انخلاءکا مثبت اقدام ہے جو کہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔چین کو یقین ہے کہ روس کا یہ مثبت اقدام عالمی برادری سمیت شام کے تمام فریقین کو مثبت پیغام بجھوائے گا۔

واضح رہے کہ روس کے وزارت دفاع کی جانب سے منگل کو شام سے فوجوں کو واپسی کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :