پاکستان
16 مارچ ، 2016

پرویز مشرف کی روانگی ایک دو دن میں طے ہوجائیگی،احمد رضا قصوری

 پرویز مشرف کی روانگی ایک دو دن میں طے ہوجائیگی،احمد رضا قصوری

کراچی…احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی روانگی ایک دو دن میں طے ہوجائے گی،پرویزمشرف نارمل فلائٹ کے ذریعے دبئی یا لندن جائیں گے۔

پرویز مشرف کے وکلا کی ٹیم میں شامل احمد رضا قصوری نے کہا کہ میرے خیال میں پرویز مشرف جلد از جلد روانہ ہوجائیں گے اور وہ نارمل فلائٹ کےذریعےدبئی یالندن جائیں گے۔

احمد رضا قصوری نے مزید کہا کہ دبئی یالندن دونوں ایسی جگہ ہیں جہاں ان کاعلاج ہوسکتاہے۔

مزید خبریں :