16 مارچ ، 2016
لاہور......سی این جی گیس کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی بسوں کے کرایوں میں 11 فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرخواجہ حیدر لطیف نے بتایا کہ نئے کرایوں پر عمل درآمد فوری طورپر اوراس کا اطلاق سی این جی بسوں پر ہوگا ۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی گیس کی قیمت میں 5 روپے کمی بعداب کم سےکم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ 35ہوگا ، نگران ا سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرایوں میںکمی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔