پاکستان
07 جون ، 2012

الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو پروفیسر آفاق صدیقی کو ایک لاکھ روپنے فراہم کرنے کی ہدایت

 الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو پروفیسر آفاق صدیقی کو ایک لاکھ روپنے فراہم کرنے کی ہدایت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر پر وفیسر آفاق صدیقی کی ناسازی طبیعت کا نوٹس لیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر پروفیسر آفاق صدیقی کومتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کی امدادفراہم کی جائے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پروفیسر آفاق صدیقی ملک کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کو ہدایت کی کہ انکے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد لطاف حسین نے کوئٹہ کے مدرسے جامعہ اسلا میہ مفتاح العلوم کے باہر دھماکے کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے نتیجے میں متعدد بے گنا ہ معصوم افراد کی ہلاکت پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے بے گناہ معصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جو دہشت گرد عناصر اس واقعہ میں ملوث ہیں وہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونیوالے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کر ے ۔ الطا ف حسین نے صدرآصف علی زداری ،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اوروفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ مدرسہجامعہ اسلا میہ مفتاح العلوم میں بم دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اوردہشت گردی کی کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

مزید خبریں :