16 مارچ ، 2016
صنعا..........یمن کے شہر حاجا میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر حاجا کے بازار میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یمنی حکام کے مطابق سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے جن میں ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔