پاکستان
18 مارچ ، 2016

مشرف نے غیرملکی ایئرلائن میں آج رات کی دبئی کی سیٹ پکی کرالی

مشرف نے غیرملکی ایئرلائن میں آج رات کی دبئی کی سیٹ پکی کرالی

کراچی.......حکومت کی طرف سے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد پرویز مشرف نے غیر ملکی ائرلائن میں دبئی کی سیٹ پکی کرا لی، ٹکٹ بزنس کلاس کا لیا، پرواز آج صبح 3بج کر 55منٹ پر روانہ ہوگی۔

سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے آج رات غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہورہے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کے مطابق پرویز مشرف پرواز نمبر ای کے 611 سے رات 3بجکر 55منٹ پر روانہ ہوں گے۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے پرویز مشرف علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی روانگی سے متعلق جناح ٹرمینل کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکام کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی حفاظت پر مامور خصوصی دستہ بھی جناح ٹرمینل پر انتظامات میں شامل ہوگا، پرویز مشرف کے ذاتی معالج بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :