08 جون ، 2012
ملتان . . . .ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ماردیاگیا۔بھائی نے بہن اوربہنوئی کوقتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق شجاع آبادکی رہائشی نازیہ بی بی اورمبشر نے چندروزقبل کورٹ میرج کی۔اور نواحی علاقے چک آر ایف میں رہائش اختیارکرلی۔جمعرات کورات گئے لڑکی کے بھائی ملزم جہانزیب نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے بہن اوربہنوئی کو قتل کر دیا۔ملزم نے واردات کے بعد خود تھانا سٹی شجاع آباد میں جاکر گرفتار ی دے دی۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد منتقل کر دیا ہے۔