پاکستان
20 مارچ ، 2016

دادو: تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے 15 افراد زخمی

دادو: تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے 15 افراد زخمی

دادو… دادو میں تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی ، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ پیر شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پرپیش آیا ، جہاں تیز رفتار مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے دادو اور بھان سعیدہ آباد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ جن میں سے 4کی حالت تشویشاک ہونے کی وجہ سے حیدر آباد منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :